وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکرکی ملاقات،امریکا کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلے مکمل حمایت کا اعادہ

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکرنے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں امریکی ناظم الامور نے پاکستان میں معاشی استحکام اور اقتصادی بہتری کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے پاکستان میں اصلاحات کے عمل اورکلی معیشت کے استحکام کے ایجنڈا کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارت …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکرنے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں امریکی ناظم الامور نے پاکستان میں معاشی استحکام اور اقتصادی بہتری کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے پاکستان میں اصلاحات کے عمل اورکلی معیشت کے استحکام کے ایجنڈا کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے امریکہ کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔وزیر خزانہ نے پاکستان اور امریکی کمپنی لبرٹی فنانشل کے درمیان کرپٹو کرنسی تعاون کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔نیٹلی بیکرنے پاکستان کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات مزید بہتر بنانے کی خواہش کا بھی اظہارکیا۔ وزیر خزانہ نے معاشی اصلاحات کے تسلسل اور سرمایہ کار دوست ماحول کے قیام کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔