اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خاران میں مؤثر کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 خوارج کو انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جرات، بہادری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے …
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کاخاران میں مؤثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خاران میں مؤثر کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 خوارج کو انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جرات، بہادری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری خوارج کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور غیر متزلزل عزم پاکستان کے محفوظ اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہیں۔








