راولپنڈی ۔16جنوری (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع خاران میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہ ’ فتنۃ الہندوستان‘ کی جانب سے بینکوں اور پولیس سٹیشن پر حملے کی کوشش کو سکیورٹی فورسز نے جرات مندی سے ناکام بنا دیا۔ بھرپور جوابی کارروائی کے دوران 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ پولیس سٹیشن میں یرغمال بنانے کی سازش کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔ …
خاران میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، ’فتنۃ الہندوستان‘ کے 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس سٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام

مزید خبریں
راولپنڈی ۔16جنوری (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع خاران میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہ ’ فتنۃ الہندوستان‘ کی جانب سے بینکوں اور پولیس سٹیشن پر حملے کی کوشش کو سکیورٹی فورسز نے جرات مندی سے ناکام بنا دیا۔ بھرپور جوابی کارروائی کے دوران 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ پولیس سٹیشن میں یرغمال بنانے کی سازش کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔
پاک فوج نے اعادہ کیا ہے کہ وژن ’عزم استحکام‘ کے تحت غیر ملکی ایماء پر ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 15 جنوری 2026ء کو ضلع خاران کے شہر خاران میں ’فتنۃ الہندوستان کے تقریباً 15 سے 20 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں نے متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں کیں۔ ان دہشت گردوں نے سٹی پولیس سٹیشن، نیشنل بینک آف پاکستان اور حبیب بینک لمیٹڈ پر حملہ کیا۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے بینکوں سے 3.4 ملین (34 لاکھ) روپے لوٹ لیے۔
سکیورٹی فورسز نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔ اس کے بعد ہونے والے کلیئرنس آپریشن کے دوران تین مختلف مقابلوں میں 12 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔ پولیس سٹیشن میں یرغمال بنانے کی دہشت گردوں کی کوشش کو بھی کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا۔
علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور شدہ وژن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت انسداد دہشت گردی کی انتھک مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور امداد یافتہ دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔








