آئیسکو نے بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کل اتوار کو ضروری دیکھ بھال اور معمول کے ترقیاتی کام کی وجہ سے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ آئیسکو کے ترجمان کے مطابق متعدد فیڈرز اور گرڈ اسٹیشنز کی بجلی کی سپلائی صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک بند رہے گی۔ متاثرہ علاقوں میں راولپنڈی سٹی سرکل کے کمیٹی چوک، ظفر الحق، …

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کل اتوار کو ضروری دیکھ بھال اور معمول کے ترقیاتی کام کی وجہ سے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ آئیسکو کے ترجمان کے مطابق متعدد فیڈرز اور گرڈ اسٹیشنز کی بجلی کی سپلائی صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک بند رہے گی۔

متاثرہ علاقوں میں راولپنڈی سٹی سرکل کے کمیٹی چوک، ظفر الحق، اور آریا محلہ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل کے آر سی سی آئی ون تا آر سی سی آئی ۔ X، ڈھوک فرمان علی اور ٹیپو روڈ فیڈرز شامل ہیں۔اسی طرح، اٹک سرکل میں صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک لالہ رخ، حسین آباد، منیر آباد اور پی او ایف ایمرجنسی فیڈرز متاثر ہوں گے۔

جی ایس او سرکل میں صبح 8 بجے سے شام 4بجے تک اسلام گڑھ سٹی، پونا، کاکرا، پونا-2، اور کلیال بانسی فیڈرز اور ان کے گردونواح کے علاقے بجلی سے محروم رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کے تعطل پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو جاتا ہے تو بجلی کی فراہمی بھی مقررہ وقت سے پہلے بحال کی جا سکتی ہے۔