اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام تر اقدامات کرنے اور متاثرہ …
وزیر اعظم شہباز شریف کا کراچی میں گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام تر اقدامات کرنے اور متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ اداروں کو مل جل کر کام کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت اور ان کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔








