اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان( ایف پی سی سی آئی ) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کراچی کے بڑے تجارتی مرکز میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گل پلازہ آتشزدگی واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کیلے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ اتوار کو اپنے تعزیتی …
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا کراچی میں گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان( ایف پی سی سی آئی ) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کراچی کے بڑے تجارتی مرکز میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گل پلازہ آتشزدگی واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کیلے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں ، کئی افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں ،افسوسناک واقعہ پر پوری بزنس کمیونٹی رنجیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ریسکیو عمل کی بروقت تکمیل اور بحالی کے عمل کے حوالے سے جامع لائحہ عمل کا اعلان کریں ۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ گل پلازہ سانحہ میں متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد اور نقصانات کا ازالہ ہونا چاہیے، حکومت فوری طور پر پیکیج کا اعلان کرے۔








