ملتان۔ 18 جنوری (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون کی جانب سے انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ارباز حسین اور محمد یٰسین شامل ہیں، جنہیں ملتان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان …
ایف آئی اے ملتان زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن ، 2 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
ملتان۔ 18 جنوری (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون کی جانب سے انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ارباز حسین اور محمد یٰسین شامل ہیں، جنہیں ملتان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے سے زائد رقم بٹورنے میں ملوث تھے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور بعد ازاں روپوش ہو گئے تاہم ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ انسانی سمگلنگ میں ملوث دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔








