سنگاپور ۔18جنوری (اے پی پی):سنگاپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے معروف پاکستانی نژاد امریکی آرٹسٹ انیلا قیوم آغا کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور سندرم ٹیگور گیلری میں ’’انیلا قیوم آغا:دی ان ریولنگ‘‘کے عنوان سے شاندار آرٹ نمائش کا افتتاح کیا۔ اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق نمائش میں ثقافتی مکالمے، فطرت سے تعلق اور انسانیت کے موضوعات کو اجاگر کیا گیا …
سنگاپور، پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق کی معروف پاکستانی نژاد امریکی آرٹسٹ انیلا قیوم آغا کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
سنگاپور ۔18جنوری (اے پی پی):سنگاپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے معروف پاکستانی نژاد امریکی آرٹسٹ انیلا قیوم آغا کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور سندرم ٹیگور گیلری میں ’’انیلا قیوم آغا:دی ان ریولنگ‘‘کے عنوان سے شاندار آرٹ نمائش کا افتتاح کیا۔ اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق نمائش میں ثقافتی مکالمے، فطرت سے تعلق اور انسانیت کے موضوعات کو اجاگر کیا گیا جبکہ سفارت کاروں، ماہرین تعلیم اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے نمائش میں شرکت کی۔

نمائش میں روشنی پر مبنی تنصیبات، رنگین کولیجز اور نفیس کڑھائی شدہ فن پارے شامل ہیں، ہر تخلیق تاریخ، یادداشت اور عصری سماجی حقائق سے جڑی منفرد کہانیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ اپنے خطاب میں ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے فن پاروں کی گہرائی اور تنوع کو سراہتے ہوئے کہا کہ انیلا قیوم آغا ثقافتی شناخت، فطری دنیا کے ساتھ انسان کے تعلق اور انفرادی و اجتماعی تجربات کے فن پر اثرات جیسے موضوعات کو نہایت فکری انداز میں پیش کرتی ہیں۔
اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ فن کس طرح مختلف ثقافتوں کے درمیان رابطے اور مشترکہ انسانی اقدار کے فروغ کا ایک مؤثر ذریعہ بنتا ہے۔انیلا قیوم آغا کی ’’کابینیٹس آف کیوریاسٹیز‘‘ سیریز کو خصوصی پذیرائی ملی۔ہائی کمشنر نے پاکستانی نژاد امریکی آرٹسٹ اور سندرم ٹیگور گیلری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے نمائش کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ثقافتی مکالمے اور عوامی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔نمائش 23 جنوری تک سندرم ٹیگور گیلری سنگاپور میں جاری رہے گی۔








