کراچی۔ 18 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کو شہر کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔وزیراعلی نے کمشنر کراچی کو واقعہ کی فوری انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے آتشزدگی سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کمشنر کراچی کو آگ لگنے کی وجوہات …
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

مزید خبریں
کراچی۔ 18 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کو شہر کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔وزیراعلی نے کمشنر کراچی کو واقعہ کی فوری انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے آتشزدگی سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کمشنر کراچی کو آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیراعلی نے عمارت میں فائر سیفٹی انتظامات کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی اور فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ غفلت یا لاپرواہی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوںنے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے سمیت کراچی میں کمرشل عمارتوں کا فوری طور پر فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کی بھی ہدایات کیں۔








