اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں گل پلازہ میں لگی آگ بجھانے کے دوران امدادی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان علی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ فرقان علی نے عوام کی جانیں بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش …
وزیراعظم شہباز شریف کا فائر فائٹر فرقان علی کی شہادت پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں گل پلازہ میں لگی آگ بجھانے کے دوران امدادی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان علی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ فرقان علی نے عوام کی جانیں بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں فرقان علی کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فرقان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ وزیر اعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں معصوم افراد کی شہادت پر دل افسردہ ہے۔








