لاہور۔20جنوری (اے پی پی):آئی سی سی امپائرز ایکسچینج پروگرام کے تحت ویسٹ انڈیز کے امپائر کرس ٹیلر پاکستان پہنچ گئے ۔ کرس ٹیلر پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تین فرسٹ کلاس میچز میں بطور آن فیلڈ امپائر فرائض انجام دیں گے۔45 سالہ کرس ٹیلر کا تعلق جمیکا سے ہے اور اب تک پانچ ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ اس کے …
ویسٹ انڈیز کے امپائر کرس ٹیلر پاکستان پہنچ گئے

مزید خبریں
لاہور۔20جنوری (اے پی پی):آئی سی سی امپائرز ایکسچینج پروگرام کے تحت ویسٹ انڈیز کے امپائر کرس ٹیلر پاکستان پہنچ گئے ۔
کرس ٹیلر پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تین فرسٹ کلاس میچز میں بطور آن فیلڈ امپائر فرائض انجام دیں گے۔45 سالہ کرس ٹیلر کا تعلق جمیکا سے ہے اور اب تک پانچ ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ کرس ٹیلر41 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور53 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی امپائرنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔








