سلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اب بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں‘ انہیں انصاف نہیں ملا‘ عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) 2018ءکے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی۔ …
محمد نواز شریف اب بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں‘ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ

مزید خبریں
سلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اب بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں‘ انہیں انصاف نہیں ملا‘ عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) 2018ءکے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں ایک بار پھر سابق وزیراعظم نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اس الیکشن سے ایک بات واضح ہوگئی کہ نواز شریف اب بھی عوام کے دلوں میں راج کرتے ہیں ۔








