صدر مملکت ممنون حسین ترکمانستان کے سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین ترکمانستان کے تین روزہ سرکاری دورے کے بعد پیر کو وطن واپس پہنچ گئے۔ صدر مملکت کو ترکمانستان کے نائب وزیراعظم داد بے اماجلد یوف نے اشک آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر الوداع کیا۔ قبل ازیں رخصت ہونے سے قبل صدر مملکت ممنون حسین نے ترکمانستان کی یادگارِ آزادی اور آرچ آف نیوٹریلٹی کا دورہ کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین ترکمانستان کے تین روزہ سرکاری دورے کے بعد پیر کو وطن واپس پہنچ گئے۔ صدر مملکت کو ترکمانستان کے نائب وزیراعظم داد بے اماجلد یوف نے اشک آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر الوداع کیا۔ قبل ازیں رخصت ہونے سے قبل صدر مملکت ممنون حسین نے ترکمانستان کی یادگارِ آزادی اور آرچ آف نیوٹریلٹی کا دورہ کیا۔ اشک آباد میں اپنے قیام کے دوران صدر مملکت نے پانچویں ایشین ان ڈور اور مارشل آرٹس گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس میں 130 رکنی پاکستانی وفد نے بھی حصہ لیا۔

Leave a Reply