بلوچستان میں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ۔18 ستمبر(اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ءاللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان میں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیکر اس کی افادیت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے،بلوچستان کے مخصوص حالات کے تحت پروگر ام میں آبادی کے بجائے غربت کو بنیادبنانے سے زیادہ سے زیادہ حقدارلوگ اس پروگرام سے استفادہ کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چیئرپرسن بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی …

کوئٹہ۔18 ستمبر(اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ءاللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان میں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیکر اس کی افادیت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے،بلوچستان کے مخصوص حالات کے تحت پروگر ام میں آبادی کے بجائے غربت کو بنیادبنانے سے زیادہ سے زیادہ حقدارلوگ اس پروگرام سے استفادہ کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چیئرپرسن بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،جنہوں نے وزیراعلیٰ کوبلوچستان میں پروگرام کو وسعت دینے کےلئے جاری اورمجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا،صوبائی وزرا ،اراکین اسمبلی اورچیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق بھی اس موقع پرموجودتھے۔

Leave a Reply