اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فضا کو آلودگی سے پاک بنانا موجودہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ماحول کے تحفظ کے ادارے وزارت موسمیاتی تبدیلی، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کے تحت یہ مقصد حاصل کرنے میں متحرک کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیر مملکت نے ان خیالات کا اظہار …
وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات کا مشاورتی گول میز اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فضا کو آلودگی سے پاک بنانا موجودہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ماحول کے تحفظ کے ادارے وزارت موسمیاتی تبدیلی، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کے تحت یہ مقصد حاصل کرنے میں متحرک کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پیر کو صاف فضا کے حصول کے چیلنجز میں پارلیمنٹ کے کردار پر مشاورتی گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ بہتر قانون سازی کے طریق کار کا متقاضی ہے جسے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے لئے موثر قانون سازی کی جاسکتی ہے۔








