ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افئیرز ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا ہے، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے میٹرو بس سروس کی فراہمی اور سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے باعث پاکستان …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افئیرز ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا ہے، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے میٹرو بس سروس کی فراہمی اور سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے باعث پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کو منتخب اور سپورٹ کیا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی بہت بڑی کامیابی ہے جس نے لوگوں کی سہولت کے لیے انہیں صحت کا ایک بہتر پروگرام بھی فراہم کیا ہے۔

Leave a Reply