واشنگٹن ۔30جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ اور کینیڈا چین کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کر کے خطرہ مول لے رہے ہیں۔ تاس کے مطابق انہوں نے برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر کے چین کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے ایسا کرنا بہت خطرناک ہے، اور میرے خیال میں کینیڈا کے لیے چین کے ساتھ کاروبار میں جانا اس سے …
برطانیہ اور کینیڈا چین کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کر کے خطرہ مول لے رہے ہیں، امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔30جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ اور کینیڈا چین کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کر کے خطرہ مول لے رہے ہیں۔ تاس کے مطابق انہوں نے برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر کے چین کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے ایسا کرنا بہت خطرناک ہے، اور میرے خیال میں کینیڈا کے لیے چین کے ساتھ کاروبار میں جانا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاکہ کینیڈا کی صورتحال اچھی نہیں ہے، وہ بہت خراب کارکردگی دکھا رہا ہے، اور آپ چین کو اس کا حل نہیں سمجھ سکتے۔ میں جانتا ہوں کہ چین کے صدر شی جن پنگ میرے دوست ہیں، میں انہیں بہت اچھی طرح جانتا ہوں، لیکن یہ ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے جسے عبور کرنا آسان نہیں۔امریکی صدر نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ چین کینیڈا میں آئس ہاکی پر بھی پابندی عائد کر سکتا ہے۔








