اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپی کمشنر میگنس برنر نے رابطہ کیا اور اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی نے دہشت گردانہ حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس المناک واقعے کی خبر سن کر دلی صدمہ …
اسلام آباد خودکش دھماکہ، اٹلی اور یورپی یونین کی شدید مذمت، وزیر داخلہ محسن نقوی سے اظہارِ یکجہتی

مزید خبریں
اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپی کمشنر میگنس برنر نے رابطہ کیا اور اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی نے دہشت گردانہ حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس المناک واقعے کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ اٹلی کی حکومت اور عوام اس مشکل وقت میں پاکستانی بہن بھائیوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور اس مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب یورپی کمشنر میگنس برنر نے بھی متاثرین کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عالمی رہنماؤں کی جانب سے یکجہتی کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان پوری دنیا کے لیے ایک ڈھال کا کردار ادا کر رہا ہے۔آج دنیا کو امن دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ مضبوط اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔








