اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کی سہولت کے پیش نظر میٹرک، ایف اے، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، بی ایڈ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس 25 فروری تک توسیع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے بھی 17 فروری تک جاری رہیں گے جبکہ جاری طلبہ …
اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ میں 25فروری تک توسیع

مزید خبریں
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کی سہولت کے پیش نظر میٹرک، ایف اے، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، بی ایڈ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے داخلوں کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس 25 فروری تک توسیع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے بھی 17 فروری تک جاری رہیں گے جبکہ جاری طلبہ کی انرولمنٹ کی آخری تاریخ بھی 17 فروری مقرر ہے۔مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk یا قریبی ریجنل کیمپس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔








