یورپی یونین و لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی شہری آپریشنز کے کمانڈر اور مینیجنگ ڈائریکٹر سٹیفانو ٹوماٹ سے ملاقات

برسلز۔10فروری (اے پی پی):یورپی یونین،لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے شہری آپریشنز کے کمانڈر اور مینیجنگ ڈائریکٹر سٹیفانو ٹوماٹ سے ملاقات کی۔ بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں امن، استحکام اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے …

برسلز۔10فروری (اے پی پی):یورپی یونین،لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے شہری آپریشنز کے کمانڈر اور مینیجنگ ڈائریکٹر سٹیفانو ٹوماٹ سے ملاقات کی۔

بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں امن، استحکام اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی اشتراک کار شامل ہے۔