اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے منگل کو وزارت خارجہ میں کمبوڈیا کے وزیر تجارت چام نیمول نے ملاقات کی۔ ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے قریبی تعاون کی باہمی خواہش کا اعادہ کیا،بالخصوص پاکستان-کمبوڈیا جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کے دائرہ کار میں معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا گیا۔ دفتر …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کمبوڈیا کے وزیر تجارت چام نیمول کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے منگل کو وزارت خارجہ میں کمبوڈیا کے وزیر تجارت چام نیمول نے ملاقات کی۔
ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے قریبی تعاون کی باہمی خواہش کا اعادہ کیا،بالخصوص پاکستان-کمبوڈیا جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی کے دائرہ کار میں معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے آسیان (ASEAN) کے ساتھ پاکستان کی مصروفیات کو بھی اجاگر کیا اور تنظیم کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔








