لاہور۔11فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،علاوہ ازیں دن کے وقت وسطی و جنوبی حصوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک …
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان

مزید خبریں
لاہور۔11فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،علاوہ ازیں دن کے وقت وسطی و جنوبی حصوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ دن کے وقت وسطی و جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلتی رہیں ۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 اور زیادہ سے زیادہ 24 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 110 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 94،سی ای آر پی آفس 115،ماڈل ٹائون182 ،عسکری ٹین79،کنٹو نمنٹ 92،علامہ اقبال ٹا ئون154 اور فیز فا ئیو ڈی ایچ اے میں107ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔








