اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ بدھ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی …
واپڈا کی دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ بدھ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک اور اخراج 14 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی مد 11 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1487.46 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.545 ملین ایکڑفٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1197.25 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.085 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 645.40 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.154 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








