چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواںکا خواتین کے قومی دن کے موقع پر پیغام، خواتین پر تشدد کے خاتمے اور مساوی حقوق کے فروغ کا اعادہ

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):قومی کمیشن برائے وقار نسواں(این سی ایس ڈبلیو) نے قومی یوم خواتین کے موقع پر پاکستانی خواتین کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ملک کی تعمیر، معیشت اور سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ جمعرات 12 فروری کو خواتین کے قومی دن کے موقع پر جاری پیغام میں این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن امہ لیلہ …

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):قومی کمیشن برائے وقار نسواں(این سی ایس ڈبلیو) نے قومی یوم خواتین کے موقع پر پاکستانی خواتین کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ملک کی تعمیر، معیشت اور سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ جمعرات 12 فروری کو خواتین کے قومی دن کے موقع پر جاری پیغام میں این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن امہ لیلہ اظہر نے کہا کہ قانون سازی کے باوجود حقیقی برابری تاحال مکمل طور پر حاصل نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کم عمری کی شادی کو لڑکیوں کے حقوق، تعلیم اور صحت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے کا قانون فوری منظور کیا جائے۔کمیشن نے عزم ظاہر کیا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ، مساوی مواقع کی فراہمی اور معاشی و سماجی شمولیت کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔چیئرپرسن نے تمام اداروں و شہریوں سے ایک محفوظ اور مساوی پاکستان کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔