آئی جی پنجاب فورس کی ویلفیئر کے لئے پرعزم،پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کی ہدایت

لاہور۔12فروری (اے پی پی):آئی جی پو لیس پنجاب عبدالکریم نے فورس کی ویلفیئر کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔آئی جی پنجاب نیسنٹرل پولیس آفس میں ملازمین سے ملاقات۔ انہوں نے درخواستیں سنیں اور موقع پر متعلقہ افسران کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی …

لاہور۔12فروری (اے پی پی):آئی جی پو لیس پنجاب عبدالکریم نے فورس کی ویلفیئر کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔آئی جی پنجاب نیسنٹرل پولیس آفس میں ملازمین سے ملاقات۔ انہوں نے درخواستیں سنیں اور موقع پر متعلقہ افسران کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔

آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر ذوالفقار کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ہدایت کی کہ فوری ریلیف فراہم کیا جائے، منسٹیریل سٹاف کے14 ملازمین کی ٹرانسفر پالیسی سے متعلق درخواست پر انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے میرٹ اور پالیسی کے مطابق اقدامات یقینی بنانے کی تاکید کی۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمنسٹریشن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ترجمان نے کہا کہ آئی جی پنجاب فورس کے مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ امور میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ پولیس ملازمین کو بہتر اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔