آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے جبکہ پہا ڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح /رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے تا ہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے …

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے جبکہ پہا ڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح /رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے تا ہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔جمعرات کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں منفی 09،استور منفی05، کالام منفی03، نتھیاگلی،ہنزہ، گوپس اور راولاکوٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔