ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-2 کی کامیاب لانچنگ پر سپارکو کو مبارکباد

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےپاکستان کے دوسرے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-2 کی کامیاب لانچنگ پر پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کو مبارکباد دیتے ہوئےکہاہے کہ یہ شاندار کامیابی پاکستان کی خلائی صلاحیتوں، تکنیکی ترقی اور سائنسی اختراعات کو مضبوط بنانے میں ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر …

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےپاکستان کے دوسرے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-2 کی کامیاب لانچنگ پر پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کو مبارکباد دیتے ہوئےکہاہے کہ یہ شاندار کامیابی پاکستان کی خلائی صلاحیتوں، تکنیکی ترقی اور سائنسی اختراعات کو مضبوط بنانے میں ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئروں کی لگن واقعی قابل ستائش ہے، جو تحقیق، آب و ہوا کی نگرانی، زراعت اور قومی ترقی کے لیے نئی راہیں کھول رہی ہے۔