اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت ماہانہ ریجنل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کے زونز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔آئی جی سلطان احمد چوہدری نے ہدایت کی کہ قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹریفک قوانین کا نفاذ ہر صورت …
موٹروے پولیس کا ٹریفک قوانین کے بلاامتیاز نفاذ اور ’ہیلپ لائن 130‘ کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت ماہانہ ریجنل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کے زونز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔آئی جی سلطان احمد چوہدری نے ہدایت کی کہ قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹریفک قوانین کا نفاذ ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس میں کسی قسم کی تفریق نہ برتی جائے۔عوام کی بروقت مدد اور ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کے لیے ہیلپ لائن 130 کو مزید فعال بنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔آئی جی نے واضح کیا کہ مسافروں کی خدمت اور مدد موٹروے پولیس کا امتیازی وصف ہے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مسافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کریں۔ حادثات میں کمی لانے کے لیے روڈ سیفٹی بریفنگز اور آگاہی مہمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو سماجی ذمہ داری بنایا جا سکے۔شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران ایمانداری، شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے اصولوں پر سختی سے کاربند رہیں۔آئی جی نے زور دیا کہ موثر پٹرولنگ کے ذریعے حادثات کی شرح کو کم سے کم کیا جائے اور تمام دستیاب وسائل کو عوامی سہولت کے لیے بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے اعلیٰ افسران کو اپنے ماتحت عملے کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔








