پنجاب پولیس کاسانحہ فیصل چوک کے شہدا کو نویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت

لاہور۔13فروری (اے پی پی):پنجاب پولیس نے سانحہ فیصل چوک کے شہداکو نویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداکو سلام پیش کرتے ہیں۔ یومِ شہدا چیئرنگ کراس پولیس کے بہادر سپوتوں سے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2017 میں آج …

لاہور۔13فروری (اے پی پی):پنجاب پولیس نے سانحہ فیصل چوک کے شہداکو نویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداکو سلام پیش کرتے ہیں۔ یومِ شہدا چیئرنگ کراس پولیس کے بہادر سپوتوں سے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2017 میں آج ہی کے دن ڈیوٹی کے دوران پولیس افسران اور جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد محمود گوندل سمیت سات پولیس افسران اور اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا پولیس کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال اولین ترجیح ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔