آئی جی پنجاب کی سید احمد مبین شہید کی رہائش گاہ آمد

لاہور۔13فروری (اے پی پی):سانحہ فیصل چوک مال روڈ کے شہداء کی نویں برسی کے موقع پر آئی جی پنجاب عبد الکریم سید احمد مبین شہید کی رہائش گاہ پہنچے۔ ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ فواد الدین ریاض بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب نے شہید ڈی آئی جی کی والدہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) …

لاہور۔13فروری (اے پی پی):سانحہ فیصل چوک مال روڈ کے شہداء کی نویں برسی کے موقع پر آئی جی پنجاب عبد الکریم سید احمد مبین شہید کی رہائش گاہ پہنچے۔ ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ فواد الدین ریاض بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب نے شہید ڈی آئی جی کی والدہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین ایک بہترین انسان اور پیشہ ور افسر تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اور پنجاب پولیس کے لیے شہید کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی قربانی پولیس فورس کے لیے مشعلِ راہ ہے۔