وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےروس کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ دیمتری اسٹینسلاوووچ زیوریف سے ملاقات، باہمی رابطوں کے فروغ پر اتفاق

استنبول۔13فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےروس کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ دیمتری اسٹینسلاوووچ زیوریف سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور روس کے مابین باہمی رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔روسی نائب وزیر نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو روس میں ہونیوالے عالمی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک فورم سینٹ پیٹر ز برگ میں یکم تا 3اپریل 2026 منعقد ہوگا۔ملاقات کے دوران …

استنبول۔13فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےروس کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ دیمتری اسٹینسلاوووچ زیوریف سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور روس کے مابین باہمی رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔روسی نائب وزیر نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو روس میں ہونیوالے عالمی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک فورم سینٹ پیٹر ز برگ میں یکم تا 3اپریل 2026 منعقد ہوگا۔ملاقات کے دوران ماسکو سے اسلا م آباد دونوں ممالک کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ کے آغاز پر مثبت بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے عملی اقدامات پر گفتگو کی، مال بردار پاکستانی ٹریلر ڈرائیورزکو درپیش ویزااور دیگر مسائل کے حل کیلئے مثبت عزم کا اظہار کیا گیا دونوں ممالک کے مابین بینکنگ چینل میں اضافے اور درپیش مشکلات کے خاتمے پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کہا کہ پاکستان،روس سے روڈ نیٹ ورک کیلئے باہمی اشتراک کا خواہاں ہے۔او آئی سی کانفرنس میں خطے کے ممالک باہمی تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان،چین اور دیگر ممالک سے زمینی راہداریوں کی تشکیل میں دلچسپی رکھتا ہے، سینٹرل ایشیا کی ریاستوں کے ذریعے پاکستان اور روس باہم منسلک ہو سکتے ہیں۔روس کے ڈپٹی منسٹر ٹرانسپورٹ دیمتری اسٹینسلاوووچ زیوریف نے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں وسیع تر تعاون ہو سکتا ہے۔ ملاقات میں روس اور پاکستان کے مابین شاہراہوں کے ذریعے رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔