لاہور۔13فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبد الکریم نےجمہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید بڑھانے کے احکامات جاری کر دیئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔آئی …
آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔13فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبد الکریم نےجمہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید بڑھانے کے احکامات جاری کر دیئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز سمیت تمام سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔مزید برآں انہوں نے ہدایت کی کہ نمازِ جمعہ کے بعد پولیس افسران مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کریں۔








