اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):سینیٹر بلال احمد نے بلوچستان سے متعلق معاملات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ساتھ مسلسل ناانصافیاں ہوتی رہی ہیں۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے اعداد و شمار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس صوبے کو کتنا حصہ ملتا ہے۔انہوں نے ایوان سے سوال کیا کہ کوئی ایک …
بلوچستان کے ساتھ مسلسل ناانصافیاں ہوتی رہی ہیں،سینیٹر بلال احمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):سینیٹر بلال احمد نے بلوچستان سے متعلق معاملات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ساتھ مسلسل ناانصافیاں ہوتی رہی ہیں۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے اعداد و شمار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس صوبے کو کتنا حصہ ملتا ہے۔انہوں نے ایوان سے سوال کیا کہ کوئی ایک منصوبہ بتا دیا جائے جو بلوچستان میں مکمل ہوا ہو۔ سینیٹر بلال احمد نے مزید کہا کہ کیا پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی اور مسئلہ نہیں جس پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے زیر بحث لایا جائے اور صوبے کو اس کا جائز حق دیا جائے۔








