لاہور۔13فروری (اے پی پی):پنجاب ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی نویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر شہید کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے شہید کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ پولیس کے چاک و …
پنجاب ٹریفک پولیس نے کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی نویں برسی عقیدت و احترام سے منائی

مزید خبریں
لاہور۔13فروری (اے پی پی):پنجاب ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی نویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر شہید کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے شہید کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ترجمان کے مطابق سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ ، ایڈیشنل آئی جی فواد الدین سمیت دیگر سینئر افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ کیپٹن (ر) سید احمد مبین 13 فروری 2017 کو لاہور کے فیصل چوک میں ہونے والے بم دھماکے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے تھے۔








