اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو عرب جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے مصر کی کابینہ میں حالیہ ردوبدل کے بعد اپنے منصب پر برقرار رہنے پر مصری وزیر خارجہ کو مبارکباد دی اور ان کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات پر …
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو عرب جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے مصر کی کابینہ میں حالیہ ردوبدل کے بعد اپنے منصب پر برقرار رہنے پر مصری وزیر خارجہ کو مبارکباد دی اور ان کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی۔








