برسلز۔23فروری (اے پی پی):یورپی کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا گزشتہ سال طے پانے والے یورپی یونین امریکا تجارتی معاہدے کی شرائط پر قائم رہے ۔ رائٹرز کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے جمعے کو عالمی ٹیرف منسوخ کیے جانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عارضی طور پر تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا جسے ایک روز بعد بڑھا کر 15 فیصد کر …
امریکا یورپی یونین امریکا تجارتی معاہدے کی شرائط پر قائم رہے ،یورپی کمیشن

مزید خبریں
برسلز۔23فروری (اے پی پی):یورپی کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا گزشتہ سال طے پانے والے یورپی یونین امریکا تجارتی معاہدے کی شرائط پر قائم رہے ۔ رائٹرز کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے جمعے کو عالمی ٹیرف منسوخ کیے جانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عارضی طور پر تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا جسے ایک روز بعد بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا۔
یورپی کمیشن جو 27 رکن ممالک کی جانب سے تجارتی پالیسی پر مذاکرات کرتا ہے، نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ امریکا عدالت کے فیصلے کے بعد اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں مکمل وضاحت فراہم کرے۔ کمیشن نے کہا کہ موجودہ صورتحال اس بات کے لیے سازگار نہیں کہ ہم منصفانہ، متوازن اور باہمی فائدہ مند ٹرانس اٹلانٹک تجارت اور سرمایہ کاری آگے بڑھا سکیں جیسا کہ فریقین نے گزشتہ سال کے مشترکہ بیان میں اتفاق کیا تھا، معاہدہ معاہدہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال تجارتی معاہدے کے تحت زیادہ تر یورپی اشیا پر امریکی ٹیرف کی شرح 15 فیصد مقرر کی گئی تھی، (سوائے ان اشیا کے جو شعبہ جاتی ٹیرف جیسے سٹیل پر لاگو ہوتے ہیں)بعض مصنوعات، مثلاً ہوائی جہاز اور سپیئر پارٹس پر صفر ٹیرف کی اجازت بھی دی گئی تھی جس کے بدلے یورپی یونین نے متعدد امریکی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی ختم کی اور جوابی طور پر زیادہ محصولات عائد کرنے کی دھمکی واپس لے لی تھی۔








