ملائیشیا میں نیا قانون معتارف ، وزارت عظمیٰ کا عہدہ دو بار حاصل کرنے پر غور

کوالالمپور۔24فروری (اے پی پی):ملائیشیا میں ایک نیا مجوزہ قانون متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت وزارت عظمیٰ کا عہدہ دو بار حاصل کیا جا سکے گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقدام کا مقصد احتساب کے سلسلے کو طاقتور کرنا اور ایگزیکٹیو اختیارات کو حد سے بڑھنے سے روکنا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں فی الوقت ایسی کوئی حد موجود نہیں ہے کہ ایک وزیراعظم …

کوالالمپور۔24فروری (اے پی پی):ملائیشیا میں ایک نیا مجوزہ قانون متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت وزارت عظمیٰ کا عہدہ دو بار حاصل کیا جا سکے گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقدام کا مقصد احتساب کے سلسلے کو طاقتور کرنا اور ایگزیکٹیو اختیارات کو حد سے بڑھنے سے روکنا ہے۔

جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں فی الوقت ایسی کوئی حد موجود نہیں ہے کہ ایک وزیراعظم کتنی بار عہدہ حاصل کر سکتا ہے۔ملک کے سابق رہنما مہاتیر محمد دو ادوار کے دوران 24 سال تک عہدے پر فائز رہے جن میں سے پہلا 1981 سے شروع ہو کر 2003 تک کا تھا جبکہ دوسرا 2018 سے 2020 تک جاری رہا تھا۔موجودہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے جنوری میں مدت کو دو ٹرمز تک محدود کرنے اعلان کیا تھا جبکہ اس وقت بدعنوانی سے نمٹنے اور گورننس کے نظام کو بہتر بنانے کے مطالبات بھی سامنے آئے تھے۔

یہ نکتہ 2022 میں ہونے والے انتخابات کے موقع پر ان کی جماعت کے منشور میں بھی شامل تھا اور وزارت عظمیٰ کی ٹرم کو دو بار تک محدود کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔تاہم دوسری جانب ایسی اصلاحات کے لیے ہونے والی سست کوشش کو عوامی سطح پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس اقدام کو اگلے برس ہونے والے عام انتخابات کے لیے شہروں سے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔