اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز بلاک کا باضابطہ افتتاح اور اسلام آباد پولیس میں سکیورٹی امور کے لیے نئے ونگ کے قیام کا اعلان کر دیا۔آئی جی اسلام آباد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا سکیورٹی ونگ وفاقی دارالحکومت میں حساس تنصیبات، اہم سرکاری و نجی مقامات اور خصوصی تقریبات کی سکیورٹی کو …
اسلام آباد پولیس میں سکیورٹی امور کے لیے نیا ونگ قائم، ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز بلاک کا افتتاح

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز بلاک کا باضابطہ افتتاح اور اسلام آباد پولیس میں سکیورٹی امور کے لیے نئے ونگ کے قیام کا اعلان کر دیا۔آئی جی اسلام آباد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا سکیورٹی ونگ وفاقی دارالحکومت میں حساس تنصیبات، اہم سرکاری و نجی مقامات اور خصوصی تقریبات کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی معاملات کی بہتر مانیٹرنگ، مربوط حکمت عملی اور فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے الگ ڈھانچہ تشکیل دیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پولیسنگ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ نئے ونگ کے قیام سے سکیورٹی آپریشنز میں ہم آہنگی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس میں اصلاحات اور جدت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔تقریب میں سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی اور نئے سکیورٹی ونگ کے قیام کواسلام آباد میں امن و امان کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔








