راولپنڈی ۔27فروری (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 سال مکمل ہونے پر افسران اور جوانوں کے عزم، جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہیں …
ٓرمی چیف و چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کی جرأت کو خراج تحسین

مزید خبریں
راولپنڈی ۔27فروری (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 سال مکمل ہونے پر افسران اور جوانوں کے عزم، جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 فروری 2019ء کو شروع کیا جانے والا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں ایک مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی تھی جس نے پاکستان کے عزم کو دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ وہ اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس آپریشن نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، تیاری اور آپریشنل برتری کو نمایاں کیاجس کے نتیجے میں مزید کشیدگی کا سدباب ہوا اور خطے میں تزویراتی توازن بحال ہوا۔
فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے اس موقع پر قومی سلامتی اور علاقائی امن کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ افواج پاکستان ملک کے دفاع کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور استحکام میں بھی فعال کردار ادا کرتی رہیں گی۔








