اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے کیے گئے بلااشتعال حملوں کا پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جواب دیا ہے، پاکستان اپنی سرزمین کے ہر انچ کے دفاع، تحفظ اور سلامتی کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ شب ۔ پاک فضائیہ کی جوابی …
افغانستان کی جانب سے کیے گئے بلااشتعال حملوں کا پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جواب دیا ہے، سینیٹر شیری رحمان

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے کیے گئے بلااشتعال حملوں کا پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جواب دیا ہے، پاکستان اپنی سرزمین کے ہر انچ کے دفاع، تحفظ اور سلامتی کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ شب ۔ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں طالبان کے متعدد ٹھکانے، بریگیڈ ہیڈکوارٹرز اور اسلحہ ڈپو تباہ کر دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے روایتی اور انسداد دہشت گردی جنگ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ افغانستان کا بھارت کے پراکسی کے طور پر استعمال ہونا خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکہ کے چھوڑے گئے ہتھیار عارضی سہارا ہیں جبکہ بیرونی سرپرستی کی بھی واضح حدود ہیں۔ کابل کی موجودہ حکمت عملی کو قلیل مدتی مفادات اور غلط اندازوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے اور عالمی برادری افغانستان کو ممکنہ دہشت گرد خطرے کے تناظر میں دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوجی، پائلٹس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی قربانیوں سے قوم محفوظ اور پُرسکون ہے۔ قوم اپنے محافظوں کی جرات اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتی ہے۔








