اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی ساتویں سالگرہ پر پوری قوم اپنی مسلح افواج کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو ہونے والی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دے …
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی ساتویں سالگرہ پر پوری قوم مسلح افواج کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی ساتویں سالگرہ پر پوری قوم اپنی مسلح افواج کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو ہونے والی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے ثابت کیا کہ قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مشرق سے آنے والے دشمن کے دانت کھٹے کیے گئے، اسی عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کل مغربی سرحد پر بھی کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ مشرق ہو یا مغرب پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کا جواب ایک جیسا، فوری اور بھرپور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی غیر نمائندہ حکومت اور پاکستان میں غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم شرپسند عناصر کے سرپرستوں کو یہ واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی اور وقار کے دفاع میں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوگا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر وقت پوری طرح چوکس، تیار اور ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن امن کمزوری نہیں بلکہ طاقت کے متوازن اور ذمہ دارانہ استعمال سے قائم رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی جارحیت کے خلاف متحد ہے۔








