واشنگٹن۔28فروری (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے یوکرین کے لیے چار سالہ نیا مالیاتی پروگرام منظور کر لیا ہے جس کی مجموعی مالیت 8.1 بلین ڈالر ہے۔شنہوا کے مطابق یہ خبر انٹرفیکس۔یوکرین نےرپورٹ کی۔یہ پروگرام آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف یف ) کے تحت دیا جا رہا ہے اور یہ یوکرین کے لیے عالمی سطح پر فراہم کیے جانے والے بڑے امدادی پیکج کا …
آئی ایم ایف کا یوکرین کے لیے نیا مالیاتی پروگرام منظور
واشنگٹن۔28فروری (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے یوکرین کے لیے چار سالہ نیا مالیاتی پروگرام منظور کر لیا ہے جس کی مجموعی مالیت 8.1 بلین ڈالر ہے۔شنہوا کے مطابق یہ خبر انٹرفیکس۔یوکرین نےرپورٹ کی۔یہ پروگرام آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف یف ) کے تحت دیا جا رہا ہے اور یہ یوکرین کے لیے عالمی سطح پر فراہم کیے جانے والے بڑے امدادی پیکج کا حصہ ہے، جس کی مجموعی مالیت 136.5 بلین ڈالر ہے۔
اس پروگرام کا مقصدیوکرین کی میکرو اکنامک اور مالیاتی استحکام کو مضبوط بنانا اور حکمرانی سمیت مختلف شعبوں میں ساختی اصلاحات کو آگے بڑھانا ہے۔یوکرین کی وزارتِ خزانہ کے مطابق پروگرام کی معاشی ترجیحات میں محتاط مالیاتی پالیسی پر عملدرآمد، قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانا اور بیرونی مالیاتی عدم توازن کو روکنا شامل ہے۔وزارت نےبتایا کہ پروگرام کی پہلی قسط 1.5 بلین ڈالر جلد جاری کیے جانے کی توقع ہے۔









