واشنگٹن ۔28فروری (اے پی پی):امریکا نےاعلان کیا ہے کہ اس نے ایران میں بڑے پیمانے پر جنگی آپریشنز شروع کر دیئے ہیں۔ دی گارڈین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں اسرائیل کے حملوں کے بعد شروع کی گئی ہیں جس کا مقصد امریکا اور اس کے اتحادیوں کی حفاظت کے لیے ممکنہ خطرات کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے …
ایران میں بڑے پیمانے پر جنگی آپریشنز شروع کر دیئےگئے ہیں ، امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔28فروری (اے پی پی):امریکا نےاعلان کیا ہے کہ اس نے ایران میں بڑے پیمانے پر جنگی آپریشنز شروع کر دیئے ہیں۔ دی گارڈین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں اسرائیل کے حملوں کے بعد شروع کی گئی ہیں جس کا مقصد امریکا اور اس کے اتحادیوں کی حفاظت کے لیے ممکنہ خطرات کو ختم کرنا ہے۔
انہوں نے ٹروتھ سوشل پر جاری وڈیو پیغام میں ایران کے خلاف اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج ایران کی میزائل صنعت کو زمین بوس کر دے گی ، ایرانی بحریہ کو ختم کرے گی ۔امریکی صدر نے کہا کہ یہ عسکری کارروائی صرف دفاعی نہیں بلکہ ایران کو مسلسل خطرہ بننے سے روکنے کے لیے ضروری ہے، کیونکہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کر رہا ہے جو امریکا اور دیگر ممالک کے لیے خطرہ ہیں۔








