اقوام متحدہ ۔28فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی نے داعش اور القاعدہ تنظیموں پر عائد پابندیوں کی فہرست سے ایک شق کو حذف کرنے کا اعلان کیا ہے۔العر بیہ کے مطا بق کمیٹی نےداعش، القاعدہ اور ان سے وابستہ افراد، گروہوں، اداروں اور اکائیوں سے متعلق قراردادوں 1267 (1999)، 1989 (2011) اور 2253 (2015) پر عمل کرتے ہوئے ان پر عائد پابندیوں کی فہرست …
سلامتی کونسل نے "جبہۃ النصرہ” کا نام پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔28فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی نے داعش اور القاعدہ تنظیموں پر عائد پابندیوں کی فہرست سے ایک شق کو حذف کرنے کا اعلان کیا ہے۔العر بیہ کے مطا بق کمیٹی نےداعش، القاعدہ اور ان سے وابستہ افراد، گروہوں، اداروں اور اکائیوں سے متعلق قراردادوں 1267 (1999)، 1989 (2011) اور 2253 (2015) پر عمل کرتے ہوئے ان پر عائد پابندیوں کی فہرست سے ایک شق کو حذف کر دیا۔
کمیٹی نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2734 (2024) کی شق نمبر 1 میں درج اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب ہفتم کے تحت منظور شدہ اثاثوں کا انجماد، سفری پابندی اور اسلحہ کی فراہمی پر پابندی اب "جبہۃ النصرہ” تنظیم پر لاگو نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے گذشتہ اکتوبر میں باضابطہ طور پر "ہیئۃ تحریر الشام” کا نام کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کیا تھا، یہ ایک ایسا قدم ہے جو شام کے ساتھ قریبی تعاون کی راہ ہموار کرتا ہے۔








