ریاض۔1مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر پھنسے جی سی سی ممالک کے تمام شہریوں کی میزبانی کی ہدایت کی ہے۔ اردو نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ اس ہدایت کے تحت خلیجی شہریوں کی ان کے ملکوں میں محفوظ اور باوقار واپسی تک ان کی مہمان نوازی اور …
ایئرپورٹس پر پھنسے خلیجی ممالک کے تمام مسافروں کی میزبانی کی جائے، سعودی قیادت کی ہدایت

مزید خبریں
ریاض۔1مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر پھنسے جی سی سی ممالک کے تمام شہریوں کی میزبانی کی ہدایت کی ہے۔
اردو نیوز نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ اس ہدایت کے تحت خلیجی شہریوں کی ان کے ملکوں میں محفوظ اور باوقار واپسی تک ان کی مہمان نوازی اور ان کے دوسرے گھر میں سعودی بھائیوں کے درمیان آرام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔تمام متعلقہ حکام کو احکامات پر عملدآرمد کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی بڑی بین الاقوامی ایئرلائنز نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور اس کے نتیجے میں فضائی حدود کی بندش کے بعد متعدد پروازیں معطل، منسوخ یا متبادل راستوں پر منتقل کر دی ہیں۔ مسافروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کی صورت حال ضرور چیک کریں۔








