واشنگٹن۔1مارچ (اے پی پی):امریکا نے اپنے عام شہریوں کو بھی لبنان چھوڑ جانے کا کہہ دیا ہے۔ العربیہ کے مطابق امریکی سفارت خانے کی طرف سےلبنان میں موجود امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایران امریکا جنگی ماحول کی وجہ سے لبنان سے بھی نکل جائیں۔ بیروت میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو یہ ہدایت ایران کے خلاف امریکا اوراسرائیل کی مشترکہ جنگ شروع ہونے کے …
امریکا نے اپنے عام شہریوں کو بھی لبنان چھوڑنے کا کہہ دیا

مزید خبریں
واشنگٹن۔1مارچ (اے پی پی):امریکا نے اپنے عام شہریوں کو بھی لبنان چھوڑ جانے کا کہہ دیا ہے۔ العربیہ کے مطابق امریکی سفارت خانے کی طرف سےلبنان میں موجود امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایران امریکا جنگی ماحول کی وجہ سے لبنان سے بھی نکل جائیں۔
بیروت میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو یہ ہدایت ایران کے خلاف امریکا اوراسرائیل کی مشترکہ جنگ شروع ہونے کے بعد کی ہے۔
خود امریکی سفارت خانے کے اضافی عملے کو لبنان سے نکل جانے کی ہدایت چند روز پہلے دے دی گئی تھی۔امریکی شہریوں کو فی الحال دوبارہ لبنان کی طرف سفر کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔
سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ابھی جبکہ کمرشل فلائٹس کی سہولت لبنان سے نکلنے کے لیے موجود ہے تو وہ ان سے فائدہ اٹھائیں۔








