بنکاک۔1مارچ (اے پی پی):تھائی لینڈنے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کو مزید بگڑنے سے روکیں۔ شنہوا کے مطابق تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ تنازع کو مزید بگڑنے سے روکیں، کیونکہ اس سے بین الاقوامی امن و سلامتی …
تھائی لینڈکا مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
بنکاک۔1مارچ (اے پی پی):تھائی لینڈنے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کو مزید بگڑنے سے روکیں۔
شنہوا کے مطابق تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ تنازع کو مزید بگڑنے سے روکیں، کیونکہ اس سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور بے گناہ شہری متاثر ہو سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ تھائی لینڈ ایک بار پھر مذاکرات اور سفارت کاری کی فوری ضرورت پر زور دیتا ہے۔
وزارت کی جانب سےجاری ایک اور بیان میں کہا گیا کہ جن تھائی شہریوں کا اس علاقے میں کوئی فوری یا ضروری کام نہیں ہےانہیں اس وقت خطے کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، کیونکہ اس سے عام شہری متاثر ہو سکتے ہیں۔








