کیگالی۔1مارچ (اے پی پی):وسطی افریقی ملک روانڈا کےمغربی ضلع روباوو میں مال بردار ٹرک الٹنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ضلع کے میئر پراسپر مولینڈوا نے بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز گِسینی ہسپتال کے قریب پیش آیا، جس میں مال بردار ٹرک ایک گاڑی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا ،حادثے کی زد میں آنے والے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی …
روانڈا میں ٹریفک حادثے میں 11 افراد ہلاک

مزید خبریں
کیگالی۔1مارچ (اے پی پی):وسطی افریقی ملک روانڈا کےمغربی ضلع روباوو میں مال بردار ٹرک الٹنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق ضلع کے میئر پراسپر مولینڈوا نے بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز گِسینی ہسپتال کے قریب پیش آیا، جس میں مال بردار ٹرک ایک گاڑی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا
،حادثے کی زد میں آنے والے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔








