امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، کٹھمنڈو اور خلیجی ممالک کے درمیان 14شیڈول شدہ پروازیں منسوخ

کھٹمنڈو۔1مارچ (اے پی پی):نیپال کی ہوا بازی کے حکام نے بتایا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعدمشرق وسطیٰ کےکئی ممالک کی جانب سے اپنی فضائی حدود بند کر نے کے باعث کھٹمنڈو اور خلیجی ممالک کے درمیان 14شیڈول شدہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا کہ شیڈول 14 پروازیں، جن میں کھٹمنڈو سے خلیجی شہروں کے لیے روانگی اور وہاں سے …

کھٹمنڈو۔1مارچ (اے پی پی):نیپال کی ہوا بازی کے حکام نے بتایا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعدمشرق وسطیٰ کےکئی ممالک کی جانب سے اپنی فضائی حدود بند کر نے کے باعث کھٹمنڈو اور خلیجی ممالک کے درمیان 14شیڈول شدہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا کہ شیڈول 14 پروازیں، جن میں کھٹمنڈو سے خلیجی شہروں کے لیے روانگی اور وہاں سے آمد شامل تھی، منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پروازوں کی منسوخی کے بعد تریبھوون بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر مسافروں کا ہجوم دیکھنے میں آیا۔ حکام نے کہا کہ ایئر لائنز اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے تاکہ مسافروں کے انتظامات موثر طریقے سے کیے جا سکیں۔