نئی دہلی۔1مارچ (اے پی پی):بھارت کی جنوب مغربی ریاست مہاراشٹرا میں اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ دھماکہ ریاست کے علاقے کلماشور میں اتوار کی صبح 7بجےہوا۔ فیکٹری صنعتی دھماکہ خیز مواد تیار کر رہی تھی جو کان کنی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں استعمال ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق فیکٹری …
بھارت ، اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

مزید خبریں
نئی دہلی۔1مارچ (اے پی پی):بھارت کی جنوب مغربی ریاست مہاراشٹرا میں اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ دھماکہ ریاست کے علاقے کلماشور میں اتوار کی صبح 7بجےہوا۔
فیکٹری صنعتی دھماکہ خیز مواد تیار کر رہی تھی جو کان کنی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں استعمال ہوتا ہے۔
پولیس کے مطابق فیکٹری کے احاطے سے کم از کم 15 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور 12 سے زائدزخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام متاثرین فیکٹری کے کارکن ہیں۔دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔








